اسلام آباد:پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں شہری انفراسٹرکچر پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت ۔
وزیر اعظم میاں شبہاز شریف نے ایکس پر اپنے بیان میں شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں پاکستان اپنے اماراتی بھائیوں اور بہنوں اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا برقرار رہنا اور اس کا احترام کیا جانا نہایت ضروری ہے، تاکہ بات چیت کے لیے سفارتی مواقع پیدا ہوں اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یو اے ای پر 3 میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران سے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرونز امارات پر داغے گئے، یو اے ای جواب کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے ایران سے امارات پر حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حملے پر امریکا کو جوابدہ ٹھہرایا جائے کیونکہ واقعہ امریکی فوجی مہم جوئی کے باعث پیش آیا۔