The news is by your side.

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم ڈیویلپمٹ لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا،

ایک طرف پیٹرول بم دوسری طرف ملکہ رانیہ کے لیے اربوں روپے کے جہاز ، یہ دوھرا معیار اب نہیں چلے گا ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ممبر سازی مہم سے خطاب۔

0

 راولپنڈی:  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ، انھوں نے کہا کہ ایک طرف پیٹرول بم دوسری طرف ملکہ رانیہ کے لیے اربوں روپے کے جہاز خریدنا نامنظور ہے،

راولپنڈی میں ممبر سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کی فکس قیمت اور سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہیں،

اب یہ دوھرا نظام نہیں چلے گا، انھوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکای سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے، جبکہ ْآْئی پی پیز کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں،

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے مافیاز میں بڑی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں،

جماعت اسلامی کے امیر کاکہناتھاکہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ہیں اور ان ممالک کے ساتھ ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہیں،

انھوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کے ممبران بنیں اور قدم سے قدم ملا کر ہمارے ساتھ چلیں،

نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے چہرے اور جھنڈے تو بدلتے رہتے ہیں،

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے نظام کی تبدیلی ہونی چاہیے،

انھوں نے کہا کہ دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا وقت آٹھ بجے سے بڑھا کر دس بجے کیا جائے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.