The news is by your side.

مذاکرات کا اگلا مرحلہ جمعہ کو ہونے کا امکان، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کرنے کی کوئی اہمیت نہیں، مشیر سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف ۔

0

اسلام آباد:    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکہ ایران مذاکرات کا امکان ظاہر کر دیا،

ااسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکہ ایران مذاکرات کا امکان ظاہر کر دیا،

امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا۔

انہوں نے اس پیش رفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر جمعہ کو ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے

دوسری جانب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کے مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کرنے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

اپنے بیان میں مشیر سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا، ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی ردعمل کے ساتھ ہونا چاہیے۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان سرپرائز حملے کیلئے وقت لینا ہے، ایران کو ضروری اقدامات کرنے چاہئیں، وقت آ گیا ہے کہ ایران خود پہل کرے اور اپنی حکمت عملی کو آگے بڑھائے۔

ایران کی جانب سے یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.