The news is by your side.

ایرانی سفیر رضا امیری کی وزیر اعظم سے ملاقات، مذاکرات سے متعلق امور پر غور۔

اسحاق ڈار اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود ، رٰضا امیری نے وزیر اعظم کو مذاکرات بارے ایرانی حکومت کے موقف اور آئندہ کی حکمت عملی کے بار میں آگاہ کیا ،

0

اسلام آباد: پاکستان میں متعین ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات اور اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے دور کے انعقاد کے حوالے سے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال،

ایرانی سفیر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعظم کو ایرانی حکومت کے موقف کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ انھوں نے مذاکرات کے سلسلے میں جاری وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایران ان کوششوں کو قدفر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ وہ ان میں شرکت پر آمادہ ہے لیکن وہ امریکہ دھمکیوں کے ذریعے اسے اس پر آمادہ نہیں کرسکتا،

انھوں نے امریکہ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،

انھوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کو آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر بھی آمادہ کرے،

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی سفیر نے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرتا ہے تو ایران مذاکرات میں شرکت پر آمادہ،

اس موقع پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایرانی حکومت کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور کہا کہ وہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شرکت کت لیے ایران کی رضامندی کے منتظر ہیں،

انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی عالمی اور خطے کے امن کے لیے نہایت ضروری ہے،

نائب وزیر اعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.