ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ، ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان۔
امریکی صدر نے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کی درخواست پر کیا، مذاکرات کے اختتام تک سیز فائر جاری رکھنے کا فیصلہ۔
اسلام آباد: امریکی صدر کا تازہ بیان مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کر دی، پاکستان کی تجویز ہر امریکی صدر کا مثبت جواب،
اب سے کچھ دیر قبل جاری کیے گئے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کر رہا ہوں،
انھوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر سیز فائر کر رہے ہیں ،
ہمین کہا گیا ہے کہ ایران پر ابھی حملہ نہ کریں، اس حقیقت کے باوجود کہ ایران کی حکومت شدید ٹوٹ بھوٹ کا شکار ہے، حملے روک رہا ہوں،
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملے اس لیے بھیہ روک رہا ہوں کہ ایران کے قائدین ہمیں کوئی تجویز دیں،
انھوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت کی ہے کہ ایران کی ناکہ بندی جاری رکھی جائے،