The news is by your side.

ایران، امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاریاں عروج پر۔

ریڈ زون سیل ، شہر کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ معطل ، معمولات زندگی منجمد ، شہری پریشان، جڑوان شہر فوج، پولیس اور رینجرز کے حوالے۔

0

اسلام آباد:   امریکہ-ایران مذاکرات وفود کی آمد کا سلسلہ شروع، جڑوان شہروں  کی سیکورٹی ہائی الرٹ، سرینا اور میریٹ ہوٹلز خالی کرا لیے گئے، جن کی سیکورٹی فوج کے سپرد،

اسلام آباد کا ریڈ زون چاروں طرف سے سیل کر دیا گیا، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے

اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق ابھی تک کسی واضح تاریخ یا مقام کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم پاکستانی رہنماؤں کی سفارتی کوششوں اور صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کا دورہ کرنے کے عندیے کے بیچ، پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد کے بڑے فائیو سٹار ہوٹل سرینا اور میریٹ کی انتظامیہ نے اپنے مہمانوں کو اتوار کی دوپہر تین بجے تک ہوٹلز چار روز تک خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان دونون کے دوراں دونوں ہوٹلز میں کوئی بکنگ نہیں لی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت کے دیگر ہوٹلز اور متعدد گیسٹ ہاوسز کو بھی ضرورت کے مطابق ورمز خالی رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسلام آباد نے آج سے پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہنے کا حکم دیا ہے۔

نوٹس میں مہمانوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ مہمانوں کے متبادل انتظام کے لیے اُن سے تعاون کرے گی۔

دوسری جانب امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی کرنے والے سرینا ہوٹل کی انتظامیہ نے بھی آئندہ چند روز کے لیے ریزرویشن بند کر دی ہے۔

نور خان ائربیس کے قریب جتنی بھی ہاوسنگ سوسائٹیز ہیں وہاں پر کرفیو جیسا لاک ڈاؤن ہے اور گلیوں پولیس اہلکاروں کی ایک قابل زکر نفری تعینات ہ

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.