The news is by your side.

سہیل آفریدی کا یکم مئی کو لاہور جانے اور عمراں خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان۔

کچھ عناصر مجھے ڈس کریڈٹ کرنا چاہتے ہیں ، جنھوں نے ان کرپٹ حکمرانوں کو ہم پر مسلط کیا ہے ان کی دلچسپی صرف عمران خان کو نیچا دکھانے میں ہے ۔

0

مردان :   صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی نے یکم مئی کو لاہور جانے کا اعلان کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عمراں خان کی عدالتوں سے امید ختم ہو چکی ہے ، وہ میری اور آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ،عمران خان کی پالیسی کے ساتھ میں کل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں اور اس کے بعد  بھی کھڑا رہوں گا ،

مردان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے لاہور سے پہلے کشمیر جانے کا بھی اعلان کیا،

انھوں نے کہا کہ جنھوں نے ان کرپٹ حکمرانوں کو ہم پر مسلط کیا ہے ان کی دلچسپی صرف عمران خان کو نیچا دکھانے اور ان کی اہلیہ کو ڈرانے میں ہے ،

یہ جان بوجھ کر ان کی صحت پر توجہ نہیں دے رہے، کیونکہ یہ خان کو جھکانا چاہتے ہیں لیکن عمران نے کہا تھا کہ نہ وہ خود کسی کے سامنے جھکیں گے اور نہ پاکستانی قوم کو  جھکنے دیں گے ،

 

انھوں نے کہا کہ ریاست کی ناکام پالیسی کی وجہ سے صوبے میں دوبارہ دہشت گردی آئی،میں ملٹری آپریشن کی مخالفت کی اور ڈنکے کی چوٹ پر کی،

جب بیرونی سازش کے ذریعے ایک جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو ہمارا جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھا، آج 2.5 فیصد ہے ،ہمارا ایکسپورٹ 31 ارب ڈالر تک تھا آج منفی میں جا رہا ہے، ہمارا قرضہ 51 ہزار ارب روپے تھا،تین سالوں میں 81 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،

پیٹرول کی قیمت عمران خان کے دورہ میں 150 روپے لیٹر تھی آج 368 روپے پر پہنچ چکی ہے ،آج بے روزگاری ہے ، غریب ،مر رہا ہے ، کسان مر رہا ہے ،مزدور مر رہا ہے ،لوگوں کا جینا حرام ہو چکا یے،کاروبار نہیں ہے ، لوگوں کی قوت خرید ختم ہو رہی ہے ،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.