The news is by your side.

دونلڈ ٹرمپ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ محمد باقرقالیباف

“امریکہ کے صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے اور ساتوں کے ساتوں غلط تھے۔” سپیکر ایرانی پارلیمنٹ

0

تہران:  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے حالیہ مذاکرات کے تناظر میں امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بیان میں غلامی باف نے کہا،
“امریکہ کے صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے اور ساتوں کے ساتوں غلط تھے۔”

انہوں نے امریکی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ “وہ ان جھوٹے بیانات کے ذریعے نہ جنگ جیت سکے اور نہ ہی مذاکرات میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔”

ایرانی اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں اور ناکہ بندی جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کھلا رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے مخصوص راستے ہوں گے اور یہ ایرانی اجازت سے مشروط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ “آبنائے ہرمز کھلی ہوگی یا بند، اور اس کے قواعد کیا ہوں گے، اس کا فیصلہ زمینی حقائق کی بنیاد پر ہوگا، سوشل میڈیا پر نہیں۔”

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ درست معلومات کے لیے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سمیت سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ  سید عباس عراقچی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے، جس سے عالمی بحری تجارت کو عارضی ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمدورفت کو مخصوص اور مربوط راستوں کے ذریعے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.