کابل: افغانستان سے اس سال کے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے،
افغان حکام نے افغانستان سے عازمین کو ضح پر بھیجنے کی تصدیق کر دی ، حکام کے مطابق افغان مسلمانوں کے لیے ایک ہموار حج کا تجربہ فراہم کرنے کی یہ ایک بڑی کوشش ہے۔
ایک بیان میں حکام نے بتایا کہ یہ فضائی آپریشن آریانا افغان ایئرلائنز اور کام ایئر کے تعاون سے کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر 96 پروازیں استعمال کی جائیں گی، جو افغانستان کے چار اہم ہوائی زونز سے روانہ ہوں گی۔
پندرہ ہزار عازمین کو براہِ راست مدینہ منورہ جبکہ باقی 15 ہزار کو جدہ پہنچایا کیا جائے گا،
یہ منظم اقدام افغانستان کی جانب سے اپنے شہریوں کو مذہبی فرائض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
اس بڑے آپریشن کی تیاری کے سلسلے میں افغان حکام نے خصوصی وفود بھی سعودی عرب روانہ کیے ہیں۔
یہ ٹیمیں عازمین کے استقبال، رہائش کے انتظامات اور قیام کے دوران دیگر خدمات کی نگرانی کریں گی۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیمیں بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ حج کا سفر منظم اور مؤثر طریقے سے مکمل ہو اور تمام عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
فضائی آپریشن جلد شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ حکام نے اس اہم مذہبی سفر کے دوران افغان عازمین کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔