پاک،سعودی دفاعی معاہدہ، پاکستان نے اپنا فوجی دستہ سعودی عرب میں تعینات کر دیا۔
فوجی دستہ 1300 فوجیوں کے علاوہ 12 سے 18 لڑاکا طیاروں پر مشتمل ہے، سعودی وزارت دفاع نے تعیناتی کی تصدیق کر دی،
ریاض: پاکستان نے 13000 فوجیوں اور 12 سے 18 لڑاکا طیاروں پر مشتمل فوجی دستہ سعودی عرب میں تعینات کردیا،
ذرائع کے مطابق پاکستان کا سعودی عرب میں مزید لڑاکا طیاروں کے ساتھ کم از کم 50 ہزار فوجی تعینات کرنے کا امکان،
واضح رہے یہ تعیناتی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ہوئی،
سعودی عرب میں یہ تعیناتی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کا حصہ ہے جس پر دونوں ممالک نے گزشتہ سال دستخط کیے تھے,
سعودی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک عسکری فورس مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی سیکٹر میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئی ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی دستے میں پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں۔ اس تعیناتی کا مقصد دونوں برادر ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ عسکری تعاون کو فروغ دینا، آپریشنل تیاری کی سطح کو بلند کرنا اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور متعلقہ ملک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔