منی پورمیں پھر فسادات بھڑک اٹھے، پولیس کی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ
بھارتی حکومت کشمیر،منی پور اوردیگرریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو طاقت کے زور پردبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،
اسلام آباد: مودی حکومت کی ناکامی،ریاست منی پورمیں پھر فسادات بھڑک اٹھے،پولیس کی بھارتی شہریوں پراندھا دھند فائرنگ،
مودی حکومت کی انتہا پسندانہ اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث خانہ جنگی کا شکار ریاست منی پور میں پھرنسلی فسادات پھوٹ پڑے،
منی پور کشیدگی پر مودی سرکار نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ سیاسی مقاصد کیلئے نسلی فسادات کو مزید ہوا دے رہی ہے،
منی پورحکومت نے بشنوپور بم دھماکے میں 2بچوں کی موت اورخاتون کے زخمی ہونے پر5اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ بندکردیا،
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد احتجاجی افراد نے تھانے کے سامنے ٹائرجلا کر چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا، بشنوپور میں کرفیو نافذ،

مشتعل ہجوم کا پولیس کیمپ پر حملہ،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں کم ازکم 19افراد شدیدزخمی ہوگئے،
مقامی جریدے منی پورپوسٹ کے مطابق احتجاج کے دوران غاصب بھارتی فوج نے عوام کیلئے تیل لے جانے والے2ٹینکر چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پرخودہی انہیں جلاڈالا،
مقامی افراد کی طرف سے منی پور میں جاری فسادات اور جانی و مالی نقصانات پر مودی حکومت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،
ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج اپنے مذموم مفادات کی خاطر عام شہریوں کے جان ومال کو نشانہ بنانے والی دہشت گرد تنظیم کا بھیانک روپ دھار چکی ہے،
مودی حکومت کی طرف سے منی پور میں نسلی اور سماجی اختلافات کے حل میں ناکامی جاری فسادات کو مسلسل بڑھاوا دے رہی ہے،
بھارتی حکومت کشمیر،منی پور اوردیگرریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں کو طاقت کے زور پردبانے کی ناکام کوشش کررہی ہے،