The news is by your side.

امریکہ،ایران میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی نئی تجویز۔

امریکہ دو ہفتوں کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع جبکہ ایران دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول دے ، وزیر اعظم شہباز کا سوشل میڈیا پر پیغام، دونوں ملکوں کا تجویز پر مثبت ردعمل۔

0

اسلام آباد:   وزیر اعظم میاں شہباز شریف خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں مصروف امریکہ اور ایران کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے نئی تجویز پیش کر دی جس کو عالمی سظح پر بیحد سراہا جا رہا ہے جبکہ دونون متحارب ملکوں نے بھی اس تجویز پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے،

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے آج شب ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے امریکہ کو ایران پر حملے کی ڈیڈ لائن کو دو ہفتے تک موخر کرنے اور جوابا ایران کو دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کھولنے کی تجویز دی،

اس ٹویٹ کے منظر عام پر آتے ہی دنیا بھر کے میڈیا نے اس کو ایک بڑی پیش رفت کے طور پر لیا اور اس کو ہیڈ لائن کے طور پر چلانا شروع کر دیا،

جبکہ امریکہ اور ایران کی حکومتوں کی جانب سے بھی وزیر اعظم شہباز کی اس تجویز حوصلہ افزا رد عنل دیکھنے میں آیا،

امریکہ سے وائٹ ہاوس کی ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کو اس تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کا جواب کچھ دیر میں دیا جائے گا ، جبکہ ارئیٹرز نے ایک اعلی سرکاری ایرانی اہلکار کی جانب سے بتایا کہ ایران کی حکومت  دو ہفتون کے لیے آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے سے متعلق پاکستان کی تجویز کا مثبت طور پر جائزہ لے رہی ہے،

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "سفارتی کوششیں مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں، صدر ٹرمپ سے مخلصانہ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کریں: 2- ایران بھی جذبہ خیرسگالی کے تحت دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز کو کھول دے”۔

ایک گھنٹے میں 26 لاکھ لوگوں نے اس تجویز کو دیکھا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.