The news is by your side.

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں،پاکستان

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کو گہرا دکھ اور اہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے۔

0

اسلام آباد:  پاکستان نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو گزشتہ رات اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر کیے گئے حملوں پر گہری تشویش ہے اور ان کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پاکستان کو گہرا دکھ ہے، جبکہ اہم انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان ان حملوں کو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی سمجھتا ہے، جو نہ صرف کشیدگی میں اضافہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.