The news is by your side.

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں،ایرانی سفیر

پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، رضاامیری

0

اسلام آباد:   پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک اہم مرحلے میں  داخل ہو گئی ہیں۔

ایرانی سفیر کے مطابق پاکستان کی جانب سے جاری خیرسگالی اقدامات اور سفارتی رابطے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، اور اب یہ عمل ایک حساس اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ ان کوششوں سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم ہے۔

ایرانی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جنگ بندی اور سفارتی حل کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

  • Iran’s Ambassador to Pakistan praises Islamabad’s diplomatic mediation using "goodwill and good offices” to end the ongoing US-Israeli conflict with Iran, signaling that these efforts have reached a critical stage.
  • The statement reflects Tehran’s cautious appreciation for Pakistan’s role as a facilitator in regional de-escalation talks aimed at restoring stability in the Middle East.
  • By saying "Stay Tuned for more,” the ambassador hints at additional upcoming comments on the mediation process and Iran’s position.

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.