The news is by your side.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی سے کاروبار کا آغاز۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

0

اسلام آباد:   منگل کے روز بازارِ حصص میں 1534 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 49 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں  مندی کا رجحان جاری رہا اور انڈیکس بتدریج 1726، 1856 اور 2032 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ مجموعی طور پر گھٹ کر ایک لاکھ 49 ہزار 175 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 809 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.