ائی ایم ایف کا حکم وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا،
وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کی جانب سے رات کی تاریکی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا اعلان، یہ اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گا ، ملک میں مہنگائی کا سیلاب لائے گا ، ماہرین
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قمیت میں 137 روپے 23 پیسے اور ڈیزل میں 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا، اس طرح پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سارے وزرائے اعلیٰ، فوجی قیادت اور دیگر قائدین شریک تھے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی منڈیوں کی صورت حال کے پیش نظر سبسڈی صرف مخصوص طبقے کو دی جائے گی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج بڑی بیٹھک ہوئی جس میں تمام قیادت کے علاوہ فوجی قیادت بھی موجود تھی ، بیٹھک میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں،موٹر سائیکل سواروں کو 3ماہ تک 100روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر 100روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرکوں اور گڈز ٹراسپورٹرز کو 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی، چھوٹے زمینداروں کو 1500 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے گی، ریلوے کو بھی سبسڈی دی جائے گی، ایک مہینے بعد سبسڈی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
وزیرخزانہ کے مطابق بسوں کو ایک لاکھ روپے اور بڑی گاڑیوں کو 80ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔