عالمی تنہائی کا شکار مودی اپنے عوام پر بھاری پڑنے لگے،بھارتیوں پر زندگی تنگ۔
بھارت میں گھریلو گیس سلنڈر کا شدید بحران،گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان سے باتین کرنے لگیں، عوام کے لیے سلنڈرز کا حصول نہ ممکن ہو گیا، لوگ شدید پریشان ،
نئی دہلی: مشرق وسظی کی کشیدہ صورتحال پر دنیا میں تو کسی نے پوچھا نہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کی شام اپنی ہی کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی (CCS) کی ایک اہم میٹنگ بلا کر اس کی صدارت کی۔
اس میٹنگ کا بنیادی مقصد جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی اور لاجسٹک چیلنجز کا جائزہ لینا تھا۔ پی ایم مودی نے واضح کر دیا ہے کہ دنیا کے حالات جیسے بھی ہوں، ہندوستانی شہریوں پر اس کا اثر کم سے کم ہونا چاہئے۔
میٹنگ میں زراعت، کھاد، شپنگ اور ایوی ایشن جیسے اہم شعبوں پر تفصیل سے بحث کی گئی۔ حکومت کی سب سے زیادہ توجہ ضروری اشیاء کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر ہے۔
پی ایم مودی نے ہدایت دی ہے کہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں استحکام برقرار رہے اور سپلائی چین میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ اس کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیے گئے ہیں جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔