The news is by your side.

مسافرخاتون سے وین میں اجتماعی زیادتی،ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور۔

پولیس نے گرفتار تین ملزمان کو عدالت پیش کردیا،7روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا، ادھر یرودھائی پولیس  نے  17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار کر لیا ،

0

راولپنڈی: شادی شدہ خاتون مسافر سے وین میں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ، عدالت نے گرفتار ملزمان کا 5روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،

پولیس نے گرفتار تین ملزمان کو عدالت پیش کردیا اور عدالت سے 7روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اور کہا کہ ملزمان سے ویڈیو بنانے میں استعمال موبائل فون برآمد کرنے ہیں،

ملزمان کو 6اپریل کو دوبارہ پیش کیا جائے،عدالت کا حکم،

ملزمان محمد نفیس،عقیل احمد،صدام گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ غلام محمد سرفراز کی عدالت میں پیش کیا گیا،

پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمان سے اجتماعی زیادتی میں ملوث انکے ساتھ بارے تفتیش کرنی ہے،

دوسری جانب یرودھائی پولیس  نے  کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار،

زیر حراست افراد میں متاثرہ لڑکی کی خالہ،خالو اور ایک خاتون شامل ہیں،

مدعیہ مقدمہ کے مطابق میری ہمشیرہ کے خاوند اور دیگر افراد نے میری بیٹی سے زیادتی کی،

بعد ازاں میری ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر عصمت فروشی کے لیے میری بیٹی کو ایک خاتون کے حوالے کر دیا،

پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.