The news is by your side.

مری میں10اپریل تک طوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری۔

سیاح سفر پر روانہ ہونے سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال لازمی چیک کریں،رہنمائی کے لیے "Safe Tourism Murree" ایپ کا استعمال کریں، ڈی پی او مری

0

مری: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری ڈاکٹرمحمد رضا تنویر کی موسمی صورتحال سے متعلق ایڈوائزری جاری،

مری پولیس کی جانب سےمری اور گردونواح میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری،

ڈی پی او مری ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے خصوصی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی،

مری اور گردونواح میں یکم اپریل سے 10 اپریل تک طوفانی بارشیں اور ژالہ باری کا امکان یے، ڈی پی او مری،

ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق شدید بارشوں کے باعث پہاڑوں سے پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں،

سیاح سفر پر روانہ ہونے سے قبل موسم کی تازہ ترین صورتحال لازمی چیک کریں،

ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے کہا کہ مری میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہونے کا خدشہ یے،

لہذا دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،

محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں بھاری ژالہ باری کی بھی پیش گوئی،

محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق جمعہ 3 اپریل اور ہفتہ 4 اپریل کو موسم کی صورتحال انتہائی خراب ہو سکتی ہے،

مری میں بارش کا امکان 80 فیصد، درجہ حرارت 4 ڈگری تک گرنے کی توقع یے،

ڈی پی او مری نے کہا کہ مری پولیس اور تمام امدادی ادارے سیاحوں کی حفاظت کے لیے ہائی الرٹ ہیں،

سیاح رہنمائی کے لیے "Safe Tourism Murree” ایپ کا استعمال کریں، ڈی پی او مری

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.