The news is by your side.

 اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں  بطور مہمان خصوصی شرکت، نئے عہدیداران  سے حلف لیا ۔

0

اسلام آباد:   اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب صدر عمیس خٹک نے کہا ہے کہ ان کا مشن انڈسٹریل ایریا کے مسائل حل کرنا اور انڈسٹری سیکٹر کو ترقی دینا ہے،بطور صدر انتخاب اور اعتماد پر انڈسٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں  بطور مہمان خصوصی شرکت، نئے عہدیداران  سے حلف لیا ۔

تقریب میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس سمیت بزنس کمیونٹی کی نمایاں قیادت شریک ہوئی,

صدر فیڈریشن نے ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر عمیس خٹک ،عامر حسین سینئر نائب صدر ،میاں عارف حسین نائب صدر سمیت پوری ایگزیکٹو باڈی کو مبارکباد پیش کی,

انہوں نے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کو اہم ترین باڈی قرار دیتے ہوئے فیڈریشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے انڈسٹریل سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے حل کے عزم کا اظہار کیا,

صدر ایف پی سی سی آئی نے زور دیا کہ پاکستان میں انڈسٹری کی بحالی کیلے اقدامات ناگزیر ہیں جن میں شرح سود میں کمی شامل ہے,

پاکستان کا انڈسٹریل سیکٹر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کی مکمل بحالی ناگزیر ہے, انہوں نے کہا فیڈریشن مسائل کے حل کیلے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔انڈسٹریل ایریا کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے کہا کہ میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اسلام آباد کی ترقی کیلئے چیمبر انڈسٹری ایسو سی ایشن کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.