عمراں خان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار،آج بھی کوئی ملاقات نہ ہو سکی۔
پی ٹی آئی رہنما ملاقات کے لیے اڈیالہ روڈ داہگل ناکے تک پہنچے اور وہیں سے واپس روانہ ہوگئے،
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق حکومت کا سخت گیر رویہ برقرار، آج بھی کسی پارٹی رہنما کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا، ملاقات کے لیے آنے والے اپنے لیڈر سے ملے بغیر واپس روانہ،
واضح رہے کہ کہ منگل اور جمعرات کے دن بانی پی ٹی آئی کی وکلا ، عزیز و اقارب اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے لیے مقرر ہیں،لیکن گذشتہ دو ، ڈھائی ماہ سے حکومت نے ان کی ملاقاتوں کے بارے میں انتہائی سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کی ملاقانوں کا سلسلہ روکتے ہوئے انھیں قید تنہائی سے دوچار کر رکھا ہے،
آج بھی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ روڈ داہگل ناکے تک پہنچے اور وہیں سے واپس روانہ ہوگئے،
ملاقات کیلئے آنے والوں میں ایم پی اے اسد عباس،راجہ شہباز بھٹی، چودھری نذیر اور سمابیہ طاہر شامل تھے جبکہ ملاقات کے لئے امیر شاہ،ابراہیم خان بھی اڈیالہ آئے تھے،
ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہو گئے،