The news is by your side.

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ کراچی تعزیت اور مبارک باد۔

وزیر اعظم نے سینیٹر شیری رحمان سے ان کی بیٹی کے انتقال ہر اظہار تعزیت کیا اور فریال تالپور کو ان کی بیٹی کی شادی پر مبارک باد دی،

0

کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایک دن کے لیے کراچی آمد، ایک گھر میں  تعزیت کی اور دوسرے گھر میں مبارک باد دی،

کراچی آمد کے بعد وزیر اعظم سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پہنچے ،

وزیراعظم نے سینیٹر شیری رحمان سے انکی بیٹی ماروی ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،

وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی.

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جواں عمر اولاد کے بچھڑنے کا غم والدین کے لیے ناقابلِ برداشت ہوتا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اولاد سے بچھڑنے کے غم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں،اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفروس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر دے.

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سندھ اسمبلی کی رکن اور صدر مملکت کی بہن فریال تالپور کی رہائش پہنچے،

یہاں انھوں نے فریال تالپور  کو ان کی بیٹی عائشہ تالپور کی شادی پر مبارکباد دی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی  وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.