وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم کی ٹیلیفون کال۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور امت کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعا کی۔
اسلام آباد: ملائیشن وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کال، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال،
اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت کے اتحاد اور ترقی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے مضبوط پیغام پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے برادر خلیجی ممالک اور ایران کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی بات چیت سمیت تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے انہیں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو سے بھی آگاہ کیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں میں ملائیشیا کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان خطے کی موجودہ صورتحال میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مخلصانہ اور حقیقی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے آپسی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔