The news is by your side.

کہیں بارش کہیں برفباری، ملک بھر میں موسم بارے این ڈی ایم اے کا تازہ الرٹ جاری۔

18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان، آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،

0

این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا,18 سے 21 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان،

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان، پہاڑی علاقوں میں سڑکیں متاثر ہو سکتی ہیں،

استور، سکردو، ہنزہ اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان،

بلوچستان کے کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور گوادر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان،

اسلام آباد اور پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش متوقع،

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان،

خیبرپختونخوا کے چترال، سوات، دیر، پشاور اور دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان،
برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے،

این ڈی ایم اے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا،

این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے،

مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.