The news is by your side.

پاکستان کے ساتھ جھڑپوں کے دوران افغانستان میں 185 شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔

26 فروری کی شام سے 5 مارچ تک ہونے والی کارروائیوں میں 56 شہری جاں بحق جبکہ 129 زخمی ہوئے. اقوام متحدہ کی رپورٹ

0
کابل: United Nations Assistance Mission in Afghanistan (یوناما) نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے دوران افغانستان میں 185 شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
یوناما کے مطابق 26 فروری کی شام سے 5 مارچ تک ہونے والی کارروائیوں میں 56 شہری جاں بحق جبکہ 129 زخمی ہوئے۔
یہ ہلاکتیں اور زخمی ہونے کے واقعات بالواسطہ گولہ باری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں پیش آئے۔اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ متاثرین میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور مجموعی شہری ہلاکتوں و زخمیوں میں ان کا تناسب تقریباً 55 فیصد بنتا ہے۔
یوناما نے 27 فروری کو صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں پیش آنے والے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا، جہاں مبینہ فضائی حملے میں 14 شہری ہلاک ہوئے جن میں 4 خواتین,2 بچیاں,5 لڑکے,3 مرد شامل تھے، جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ڈیورنڈ لائن کے پار حالیہ کشیدگی میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کی تعداد اکتوبر 2025 کی جھڑپوں سے زیادہ ہے۔
اس وقت 47 شہری ہلاک اور 456 زخمی ہوئے تھے۔یوناما کے مطابق 2025 کے آخری تین مہینوں میں افغانستان میں 70 شہری ہلاک اور 478 زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ یکم جنوری سے 22 فروری 2026 کے درمیان صوبہ ننگرہار میں فضائی حملوں اور سرحد پار گولہ باری سے 13 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
یوناما نے تنازع میں شامل تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پابندی کریں۔
Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.