The news is by your side.

این ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی الرٹ جاری، موسم زیادہ خشک ہی رہے گا،

9 تا 11 مارچ کے دوران بعض مقامات پر آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع،

0
اسلام آباد:  این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے 6 سے 11 مارچ 2026 کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ جاری کر دیا،
اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان،
مجموعی طور پر ملک بھر میں اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان،
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ 9 تا 11 مارچ کے دوران بعض مقامات پر آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع،
خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں 9 سے 11 مارچ کے دوران ہلکی بارش اور ابر آلود موسم کا امکان،
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان،
کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں 7 سے 9 مارچ کے دوران ہلکی بارش اور ابر آلود موسم متوقع،
6 سے 11 مارچ کے دوران خیبر پختونخواہ میں موسم خشک رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان،
چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں،بونیر، پشاور، صوابی اور گردونواح میں ہلکی بارش متوقع،
سندھ بھر میں خشک موسم متوقع جبکہ دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان،
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 11 مارچ کے دوران چند مقامات پرہلکی بارش اور جزویابر آلود موسم متوقع،
استور، گلگت، اسکردو، دیامر، غذر، ہنزہ، نگر، مظفرآباد، نیلم، ہٹیاں بالا، باغ، حویلی اور پونچھ کے علاقوں میں بارش متوقع،
متوقع موسمی صورتحال ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنے گی،
خشک موسم اورگرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ فصلوں کو متاثر کر سکتا ہے،
کسان حضرات فصلوں میں موئثر آبپاشی کا بندو بست یقینی بنائیں،

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.