پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55،55 روپے فی لیٹر اضافہ،
نئی قیمتں فوری طور پر نافذالعمل، ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کی راہ ہموار ، غریب آدمی کی زندگی اور زیادہ اجیرن کر دی گئی ،
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 ، 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا،
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا،
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،
نئی قیمتوں کا اعلان نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بھاری اضافہ ملک میں مہنگائی کے ایک نئے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، اور عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ لاد دے گا،
وفاقی وزرا ء کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں جبکہ دو مزید جہاز پیٹرول لے کر پاکستان کی جانب روان دواں ہیں،
انھوں نے کہا کہ کل دن بھر پیٹرولیم مضنوعات کی دستیابی کی صورتحال اور اس حوالے سے دنیا کی صورتحال کو جائزہ لینے کا سلسلہ جاری رہا، وزیر اعظم خود بھی اس صورتحال کا جائزہ لینے میں مصروف رہے،
وزیر اعظم نے اس حوالے سے جو خصوصی کمیٹی قایم کر رکھی ہے ، اس کے اجلاس کا سلسلہ جاری رہا،
انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مضنوعات کا تعین کرتے ہوئے حکومت نے عوام کی مشکلات کو بھی مدنظر رکھا ہے یہ صورتحال مخصوص مدت کے لیے ہے ، دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں ،
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہو گی ہم قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لائین گے،