اسرائیل کے بیروت میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے، 40 سے زائد جاں بحق۔
اسرائلی فوج نے بیروت میں ایک ہوٹل اور لبنان کے مشرق میں ایک رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے،
بیروت: اسرائیلی فوج کے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مبینہ طور پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے، 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع۔
اسرائلی فوج نے بیروت میں ایک ہوٹل اور لبنان کے مشرق میں ایک رہائشی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ہے،
اس سے قبل فوج نے بیروت اور ملک بھر کے قصبوں کو آگ کی زد میں آنے امکان کے پیش نظر زبردستی نقل مکانی کے احکامات جاری کیے ہیں۔
لبنان کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ہزمیہ اور بابدہ کی سرحد پر واقع کمفرٹ ہوٹل پر بمباری کی، جو کہ عظیم تر بیروت کا حصہ ہیں،
بدھ کو بیروت کے جنوبی مضافات میں مزید حملے ہوئے ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ گنجان آبادی والے شہری علاقے میں حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ حزب اللہ کے "بیروت میں انفراسٹرکچر” پر مزید حملے کر رہی ہے۔
جنگ کا یہ محاذ شروع ہونے کے بعد سے اب تک لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔