آپریشن غضب للحق کے تحت کاروائیاں جاری، 464 طالبان ہلاک۔
آپریشن مطلوبہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا ، 188 چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ 31 پوسٹوں پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے ،
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ کا آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ بیان,افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک,665 سے زائد زخمی,
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے 3 مارچ کی سہ پہر 4 بجے تک کے اعداد شمار میڈیا سے شئیر کر دیے۔
وفاقی وزیر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کے نقصانات کا سلسلہ جاری ہے جس
کے مطابق افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 665 سے زائد ہے،
بیان کے مطابق اب تک افغان فورسز کی 188 چیک پوسٹیں تباہ ہو چکی ہیں اور 31 پوسٹوں پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے ،
اس کے علاوہ 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی جا چکی ہیں، افغانستان بھر میں
56مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا،