جماعت اسلامی کا ایران سے یکجہتی کے لیے جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان۔
مظاہروں کے دوران عوام سے پر امن رہنے کہ اپیل، شہباز شریف بورڈ آف پیس سے علیحدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کے نوبل انعام کے لیے نامزدگی واپس لینے کا اعلان کریں ، حافظ نعیم الرحمن کی پریس کانفرنس
اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے ایران کی حمائت میں اگلے جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان سے پیس بورڈ چھوڑنے اور ٹرمپ کی نوبل انعام کے لئے نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیل و امریکہ نے ایران جنگ کا آغاز ڈیڑھ سو سے زائد بچیوں کو شہید کرکے کیا ٹرمپ صاف کہتاہے کہ وہ جس سربراہ مملکت کو چاہے گا نشانہ بنائے گا،
اس میں ہمارے حکمرانوں کے لئے بھی سبق ہے اسرائیل سوچی سمجھی مذہبی جنگ لڑرہا ہے اور اس کا اعلان بھی کررہا ہے،
اب وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم ممالک کو بورڈ آف پیس سے الگ ہونے کا اعلان کرنا چاہئے،
اسی طرح ٹرمپ کی آشیر باد کے لئے شہباز شریف نے جو اسے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا تھا اب اس نامزدگی کو بھی واپس لینا چاہئے،
وزیر اعظم کو صرف پارلیمانی رہنماؤں ہی نہیں تمام قومی قیادت کو قومی مجلس مشاورت میں بٹھاکر رائے لینی چاہئے،
آج جماعت اسلامی کے وفد نے ایرانی سفارتخانہ جاکر سفیر ایران سے تعزیت کی ہے،
جماعت اسلامی ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ایران سے اظہار یکجتی کے لئے ملک گیرپرامن احتجاج کیا جائے گا،
جماعت اسلامی ملی یکجہتی پر یقین رکھتی ہے اور اسی کے لیے کام کر رہی ہے،
ایران کے حق میں مظاہروں میں شریک مظاہرین بلخصوص نواجونوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتی ہے،
افغانستان کے ساتھ حکومت کو مزاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، اور طالبان حکومت کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔