رمضان 2026 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم متوقع،این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ماہ رمضان کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ پیش کر دیا،
اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ماہ رمضان کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ پیش کر دیا،
رمضان 2026 میں ملک بھر میں مجموعی طور پر خوشگوار موسم متوقع، دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ، راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی،
رمضان کے پہلے عشرے کے دوران زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان،شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع، خیبر
پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں راتیں ٹھنڈی رہیں گی،

دوسرے عشرے کے دوران موسم قدرے گرم ہونے کا امکان،شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش متوقع،
بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،تیسرے عشرے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان،
شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کی توقع ہے،جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخر تک
گرمی میں نمایاں اضافہ متوقع،این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سنیٹر متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے
پیشگی آگاہی عوام اور متعلقہ اداروں تک بر وقت پہنچا رہا ہے،