The news is by your side.

آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کی شدت کے باعث عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔

0

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث دریاوں اور ندی نالوں کے بہاو میں اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند سالوں کے دوران رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں اس کے منفی اثرات میں بیحد اضافہ ہوا ہے،

اسی عرصے کے دوران پاکستان کو شدید نوعیت کے سیلابوں کا بھی سامنا کرنا پڑا جن میں عوام کو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا بھی سامان کرنا پڑا،

موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کو ساون کے ،مہینے کے دوران ہر طرح کی احتیاط برتنے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.