بھارت سے شکست قومی ٹیم کڑی تنقید کی زد میں،اگلے میچ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان۔
نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان کی جگہ فخر زمان، نسیم شاہ ا، سلمان مرزا یا خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ،
اسلام آباد: آئی سی سی ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قومی ٹیم اور کپتان سلمان علی آغا شدید تنقید کی زد میں ، پاکستان اور بھارت کے میڈیا بلخصوص سوشل میڈیا نے ٹیم کی بیٹ بجا رکھی ہے اور تنقید کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، خصوصا بھارت کا میڈیا جو بدتمیز ی ، بداخلاقی ، لچھرپن اور اوچھے پن میں اپنا ثانی نہیں رکھتا قومی ٹیم ہی نہیں بلکہ پاکستان کے بھی خوب لتے لے رہا ہے ،
بھارت سے شکست کے بعد نمیبیا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ماہرین اس بات پر متفق ہیں اور رائے عامہ کا بھی خیال یہی ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو باہر کر کے ان کی جگہ سکوڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کو پلینگ الیوں میں شمولیت کا موقع دینا چاہیے ،
واضح رہے کہ پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ اس میچ میں شکست ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے ،
تاہم نمیبیا نے ابھی تک 3 میچ کھیلے ہیں اور اس کو تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان تین میچ کھیل کر دو میچ جیتنے میں کامیاب رہا ،
نمیبیا کے ساتھ میچ میں ٹیم میں تبدیلی کا قومی امکان ہے اور بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان یا محمدنواز کو ٹیم سے باہر کر کے ان کی جگہ فخرزمان ، نسیم شاہ اور سلمان مرزا یا خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے،
یاد رہے کہ قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ میں 61 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان ٹیم نے انتہائی ناقص کیھل سے پوری قوم کو شدید مایوس کیا۔