The news is by your side.

پارٹی سے مایوس عمران خان کی بہنوں سے آواز بلند کرنے کی درخواست۔

یہ مجھے مار دیں گے ، انھوں نے مجھے مارنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ، میرے لیے آواز بلند کریں بانی پی ٹی آئی کا بہنوں کو پیغام ، علیمہ ، عظمی اور نورین کی مشترکہ پریس کانفرنس۔

0

اسلام آباد:   بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اپنے بھائی کے علاج کے اقدمات اور ان کی بینائی سے متعلق سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔ 

بنی گالا میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خانم ، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی نے  کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ درست نہ  کیا اور  عمران خان کو شفا انٹرنیشنل شفٹ نہ کیا اور ذاتی معالجین سے علاج کا موقعہ فراہم نہ کیا تو حکومت احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہے،

لوگ باہر نکلنے کو تیار ہیں جبکہ احتجاج میں شمولیت کے لیے اوورسز پاکستانیز بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں،

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ میری بہنوں سے کہو کہ وہ میرے لیے اواز بلند کریں، انھوں نے کہا کہ  بانی چیئرمین گزشتہ دو ہفتوں سے نظر نہ آنے کی شکایت کر رہے تھے، انھوں نے اس صورتحال کو “کرمنل ایکٹ” قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ جیل میں کیمروں کی موجودگی کے باوجود انتظامیہ کو اس مسئلے کا علم کیوں نہ ہو سکا۔

ڈاکٹر عظمی نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ نہایت مضحکہ خیز ہے جس پر دنیا پھر سے ڈاکٹر ہنس رہے ہیں، یہ لوگ بہت چھوٹے ہمیں ان  کی کسی بات پر یقین نہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ مجھے مار دیں گےا، انھوں نے مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا ہے،

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جاری کردہ میڈیکل رپورٹ صرف کلینیکل معائنے پر مشتمل ہے، جس میں نہ تو مکمل تشخیص درج ہے اور نہ ہی ٹریٹمنٹ پلان۔

نورین نیازی نے کہا کہ عمران خان کو دنیا جانتی ہے ان کو کون جانتا ہے ،اگر یہ عمران خان کو ہسپتال نہ کے کر گئے تو ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.