پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی جنگ، دونوں ملک ایک بار پھر لڑنے کو تیار۔
کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کے لیے بے چیں، کاونٹ ڈاون شروع، دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر، دنیا کے کروڑوں عوام اس میچ کو دیکھیں گے۔
اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے سال 2026 کے سب سے بڑے مقابلے کا کاونٹ داون شروع ہو گیا،
یہ مقابلہ آج اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں اب گھنٹوں کا وقت ہی باقی رہ گیا ہے، میچ ہائیبرڈ نظام کے تحت نیوٹرل ونیو پر ہوگا،
اگرچہ آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ان دنون بھارت میں جاری ہے ، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے حوالے سے دکھائی گئی ہٹ دھرمی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان ہائبرڈ کا نظام طے پایا، یہی وجہ ہے کہ بھارتی عوام اپنے ہاں تورنامنت کے سب سے اہم ، دلچسپ اور ہائی ولٹیج میچ کو دیکھنے سے محروم رہیں گے،
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ، پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلنے کی وجہ سے پہلے ہی وہاں موجود ہے جبکہ بھارتی ٹیم بھی کل شام کولمبو پہنچ چکی تھی،
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی۔20 میچز میں بھارت کا ریکارڈ نہایت اچھا ہے، اب تک دونون ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 16 ٹی ۔20 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں بھارت نے جیتے اور 3 میں پاکستان کو کامیابی ملی جبکہ ٹی۔20 ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان 8 میچ ہو چکے ہیں جن میں سے 7 میں بھارت کو کامیابی ملی جبکہ پاکستان اب تک صرف ایک میچ ہی جیت پایا ہے،
ٹورنامنٹ سے قبل دونون ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والی کنٹروورسی نے اس میچ کی اہمیت میں اور زیادہ اضافہ کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکون کے عوام میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں،