ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کےلئے 38 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان
پیکج کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے ایل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیکج بلا سیاسی تفریق کے دیا جائے گا اور 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے سے ادا کیا جائے گا ۔وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کےلئے 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان۔
ملک کے کونے کونے میں مستحق سفید پوشوں کو شفاف طریقے سے ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ہفتے کو یہاں وزیر اعظم رمضان پیکج 2026 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ نہ صرف بدنی عبادات بلکہ رزق حلال سے وسائل کو تقسیم کرنے کا مہینہ بھی ہے،
انھون نے کہا کہ گزشتہ سال سفید پوشوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شفاف نظام متعارف کرایا، رواں سال اسی کو مزید بہتر بناتے ہوئے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں اور ملک کے کونے کونے میں ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں تک 13 ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 38 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے،
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی سیاسی تفریق نہیں ، میں نے اس نظام کو وضع کرنے کےلئے خود نگرانی کی، مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا گیا کیونکہ کیش لیس اکانومی اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں کئی مشکلات تھیں،
وزیر اعظم نے بٹن دبا کر رقوم کی ترسیل کا اجرا کیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت کےلئے اقدامات اور سماجی تحفظ و انسانیت کی خدمت موجودہ حکومت کا شعار ہے ۔