جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ گرنے سے زخمی، ہسپتال میں زیر علاج۔
منگل کی صبح ساڑھے چار بجے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے ، گرنے سے سر اور جسم میں چوٹیں آئیں ۔
راولپنڈی: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے۔ سر اور جسم میں چوٹیں آئیں، ہسپتال پہنچایا گیا،
خاندانی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر کے واش روم میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے، ذرائع نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب وہ رفع حاجت کے لیے واش روم میں تھے کے اچانک چکر آنے کے باعث فرش پر گر گئے، گرنے کے باعث ان کے سر میں چوٹیں آئیں۔
سابق آرمی چیف زخمی ہو جانے کی وجہ سے اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، اور اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا، جبکہ عمران خان نے 2019 میں انہیں 3 سال کی توسیع دی۔