The news is by your side.

عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی ، کوئی انٹرویو نہیں دیا، سلمان صفدر

میری پہلی ذمہ داری سپریم کورٹ کے ججوں تک وہ معلومات پہنچانا تھا،اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے رپورٹ جمع کروا دی ہے، میڈیا سے گفتگو

0

اسلام آباد:فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر  نے  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کل (منگل کو ) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد نہ تو کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا

انھوں نے کہا کہ مجھ سے منسوب بے بنیاد خبریں میڈیا اور اخبارات میں شائع ہوئیں،

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ملاقات ہوئی اور ان کا سیل بھی وزٹ کیا،

انھوں نے کہا کہ میری پہلی ذمہ داری سپریم کورٹ کے ججوں تک وہ معلومات پہنچانا تھا،

میں نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے رپورٹ جمع کروا دی ہے،

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی بہن اور سلمان اکرم راجہ نے میری مجبوری کو سمجھا کہ میں ان سے بات نہیں کر سکتا،

فرینڈ آف کورٹ م کے طور پر عمران خان سے ملنے والے بیرسٹر سلمان صڈفر نے کہا کہ انھوں نے علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ کو عمران خان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا،

میں نے عمران خان کی صحت پر گزشتہ روز کوئی بیان نہیں دیا،

انھوں نے کہا کہ اگر میری کسی بات کو غلط بیان کیا گیا تو یہ مس رپورٹنگ ہے،

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.