ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے
جنوبی افریقہ نے اپنا میچ افغانستان کے خلاف دوسرے سپر اوور میں جیتا جبکہ آسٹریلیا نے آئرلینڈ اور وسیٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دی
ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ کے دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی۔
پہلے سپر اوور میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 17 رنز بنائے جو کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ پھر ٹائی کر دیا۔
دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز سکور کئے، 24 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 19 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ پروٹیز نے جیت لیا۔پہلے 20 اوورز کے میچ میں دونون ٹیموں نے 187 ،187 رنز بنائے،
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 67 رنز سے ہرا دیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 16.5 اوورز میں 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جارج ڈوک ریل 41 اور لورکن ٹکر 21 رنز بنا سکے، جبکہ کپتان پال اسٹرلنگ محض ایک رن کے ساتھ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی ہے۔
وانکھیڈے اسٹیڈیم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔
پوری انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔