آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ، پاکستان کے ہاتھوں امریکہ کو 32 رنز سے شکست۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس کے جواب میں امریکی ٹیم 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا پائی ، پاکستان کی ٹورنامنٹ میں دوسری فتح
کولمبو : کولمبو میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی۔20کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے امریکہ 32 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی، پاکستان کے 191 رنز کے تعاقب میں امریکہ کی ٹیم 8 وکٹوں پر 158 رنز بنا سکی،
اس شکست کے بعد پاکستان نے 2024 کے ورلڈ کپ میں امریکہ کے ہاتھوں اپنی شکست کا بدلا بھی لے لیا،

قبل ازیں امریکی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے پاکستان کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری لیکن آوٹ ہونے سے قبل انھوں نے 17 بالوں پر 19 رنز سکور کیے جس میں 2 چھکے شامل تھے ان کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی جلد ہی آوٹ ہوگئے ، جس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم کے درمیان ایک اچھی پارٹنر شب ہوئی جس نے قومی ٹیم کو اچھے ٹوٹل کی بنیاد فراہم کی، صاحزادہ فرحان نے 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ بابر اعظم بھی اچھا سکور کرنے میں کامیاب رہے، انھوں نے 46 اور شاداب خان نے 30 رنز سکور کیے

امریکی ٹیم کی جانب سے باولنگ کرتے ہوئے شیڈلے نے 4 وکٹییں حاصل کیں ، قومی ٹیم 9 وکٹوں نقصان پر 190 رنز بنانے میں کامیاب رہی
امریکی ٹیم کی بیٹنگ ۔۔۔
امریکی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھے اور جرت مندانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا شبھم رانجنے کے 51 اور شایان جہانگیر نے 49 رنز سکور کر اپنی ٹیم کی بیٹنگ میں نمایاں کردار ادا کیا، ان کے علاوہ دوسرا کوئی بیٹر نمایاں سکور نہ کر سکا جس کی وجہ سے امریکی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہوگئی
پاکسان کی جانب سے عثمان طارق نے 3 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار ، محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی