The news is by your side.

آئی سی سی ٹی ۔20 کرکٹ ورلڈ کپ ، آج پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم میچ

قومی ٹیم کی پوزیشن اور تیاریان بہت بہتر جیت کے قوی امکانات، میچ کی جیت پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں رہنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گی۔

0

آئی سی سی ٹی ۔20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان  نہایت اہم میچ کے آگاز میں اب چند گھنٹے باقی رہ گئے،

میچ کا وقت قریب آنے کے باعث پاکستانیوں کے دلوں کی ڈھڑکنے تیز ہونے لگیں کیونکہ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے کر عالمی کرکٹ میں بڑا اپ سیٹ کیا تھا،

پاکستانیوں کی نظریں اب اس میچ پر جمی ہوئی ہیں جس میں کامیابی ہی پاکستان کو ورلڈ کپ میں آگے لے کر جا سکے گی، سابقہ میچ میں شکست نے پاکستانیوں کو اس میچ کی جانب متوجہ کر رکھا ہے اور یہ میچ بھی پاک بھارت میچ جیسی اہمیت اختیار کر چکا ہے ،

میچ کے آغاز کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہپے، پاکستان کی ٹیم اس وقت بہت اچھی پوزیشن میں ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی جیت کے امکانات بہت روشن قرار دیے جا رہے ہیں،

اس میچ میں کامیابی قومی ٹیم کے حوصلوں میں اضافے کا باعث ہو گی جس سے اس کو اگلے میچوں کو جیتنے میں بھی بہت مدد ملے گی،

پاکستان ٹیم چونکہ اپنے تمام میچ سری لنکا میں کلھیل رہی ہے ، اس لیے یہ میچ بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا ۔ میچ کو دیکھنے کے لیے پہلے ہی بہت سے ہاکستانی سری لنکا ہہنچ چکے ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.