The news is by your side.

وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت،

وزیر اعظم نے ہہ فیصلہ یو اے ای اور سری لنکا سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ ہونے والی مشاورت کے نیتیجے میں کیا،

0

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو آئی سی سی ٹی۔20کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول کے مطابق شیڈول کے مطابق 15 فروری کو میچ کھیلا جائے گا،

واضح رہے کہ وزیراعظم کو بھارت کے ساتھ میچ پر آمادہ کرنے کے لیے سری لنکا اور یو اے آی نے اہم کردار ادا کیا اور وزیر اعظم نے دوست ممالک کی درخواست کے پیش نظر قومی ٹیم کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دی،

وزیر اعظم کی اجازت کے بعد شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے اس پر بھرپور مسرت کا اظہار کیا

حکومتی ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان سے پاکستان ٹیم کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی،

انھوں نے کہا کہ سری لنکا ماضی میں ایسے نازک مواقعوں پر پاکستان کا ساتھ دیا جب پاکستان کو اس کی ضرورت تھی،

سری لنکن صدر نے کہا کہ اب جبکہ سری لنکا کو پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے تو اسے اس پر زور غور کرنا چاہیے اور اس اہم موقع پر سری لنکا کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قبل بنگلا دیش کی کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام کے بیان پر بھی غور کیا گیا اور ان کی جانب سے اظہار تشکر کو سراہا گیا،

اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان بنگلا دیش کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،

وزیر اعظم میاؓں شہباز شریف نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظپار کیا اور اس کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.