کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ مظفرآباد ۔ تحریکِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش جموں و کشمیر شہداء یادگار پر پھول چڑھائے ، شہداء کی بے مثال قربانیوں، جرات اور ایثار کو سراہا،
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کے مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور ہندوتوا نظریے پر مبنی جبر کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور آزادی کی خواہش کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔ کشمیری عوام کی امنگوں اور مرضی کے مطابق کشمیری عوام کی امنگوں اور مرضی کے مطابق کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز مظفرآباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحریکِ آزادی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کشمیر تحریک کے شہداء کی بے مثال قربانیوں، جرات اور ایثار کو سراہا،

معززین اور سابق فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک تمام متعلقہ عالمی فورمز پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔
ورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایک فارورڈ پوسٹ کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاک مسلح افواج بدلتے ہوئے سکیورٹی ماحول میں روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
قبل ازیں مظفرآباد پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس کا استقبال کمانڈر راولپنڈی کور نے کیا