The news is by your side.

پاکستان کا ٹی۔20 سیریز میں آسڑیلیا کے خلاف کلین سویپ، شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی،

دونون ملکوں کے درمیان کھیلی گئی ٹی۔20 تین میچوں کی سیریز میں پاکستان نے تینوں میچ بڑے مارجن سے جیت کر آسریلین ٹیم کو دھول چٹا دی،

0

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین ٹی ۔20 میچوں کی سیریز پاکستان نے بڑے مارجن سے جیت کر تاریخ رقم کر دی، لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں کھیلی گئی اس سیریز میں پاکستان نے  کلین سویپ کیا اور آسٹریلیا کو بدترین شکست سے دوچار کرتے ہوئے کرکٹ کی دنیا میں اپنی دھاک بیٹھا دی۔

اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے تیسرے  اور آخری میچ میں بھی پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی،

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 207 رنز سکور کیے اور مہمان ٹیم کو جہت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا،جس کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم

16 اوور کی  5ویں گیند  پر 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ صائم ایوب اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ صائم 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 21 رنز جبکہ شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مارکس اسٹوئنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹاپ آرڈر کو پویلین لوٹاتے ہوئے 2 اہم وکٹیں لیں جبکہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑی۔ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔

محمد نواز کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ کپتان سلمان علی آغا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.