The news is by your side.

3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان میچ میں میزبان ٹیم کے 168 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم 146 رنز بنا سکی

0

لاہور:قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی، جس میں آل راؤنڈر صائم ایوب نے شاندار کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے دوسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

صائم ایوب نے صرف 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، جبکہ سلمان علی آغا نے 27 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان 10 رنز بناسکے۔

عثمان خان  18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاداب خان ایک جبکہ شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

پاکستان کے لیے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.