کوئٹہ: فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے 30 اور 31 جنوری کی رات بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں یہ تمام حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں اب تک۔ فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دوران سیکورٹی اداروں اور پولیس کے 10 جوان اس دھرتی اور عوام کی حفاظت کیلئے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
سیکورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب اور engagement کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
ان کاروائیوں کے نتیجے میں مزید دہشتگردوں کی ہلاکتیں اور نقصانات کی بھی اطالاعات ہیں۔
یاد رہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس
کے علاوہ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 41 دہشت گرد پہلے ہی جہنم واصل کر چکے ہیں۔