آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس
6 گھنٹے جاری رہنے والی کانفرنس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے 6گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولت کیلئے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تمام ڈی آئی جیز ،اے آئی جیزاور ایس ایس پیز نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور بریفنگ دی۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہر بھرمیں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں۔
شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔
تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں کو مزید تیز کریں ۔آئی جی اسلام آباد
وفاقی دارلحکومت میں "نشہ اب نہیں” تحریک کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے ۔
آئی جی اسلام آباد کی تمام افسران کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی کے شعبے میں مزید جدت لانے کی ہدایات۔
سیف سٹی اسلام آباد کے دائرہ کار کو نئی ٹیکنالوجی کے حصول کے ساتھ مزید توسیع دی جائے۔
آئی جی نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کارکو مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان سمیت سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔
آئی جی نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے ماتحت ٹیموں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔ اور تمام کمانڈرز سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھیں اور انہیں روزانہ کی بنیادوں پر بریف کریں۔