ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت یا کچھ اور،حمتی فیصلہ جمعہ یا پیر تک،
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات،ٹی۔20 کرکٹ ورلڈ کپ اور اس ٹورنامنٹ سے بنگلا دیش کو آوٹ کرنے اور اس پر پاکستان کے رد عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،

ملاقات میں پاکستان کے حتمی ردعمل کا فیصلہ اس ہفتے جمعہ یا آئندہ پیر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،
ملاقات کے بعد وزیر داخلہ اور پی سی بی کے چئرمین محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم کو آئی سی سی معاملے پر بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کو انتہائی ’’تعمیری اور سودمند‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے تمام آپشنز میز پر رکھے جائیں اور پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی اپنائی جائے،
ملاقات میں یہ بھی طے پایا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے جمعہ یا آئندہ پیر تک کر لیا جائے گا۔