The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن ، تین دہشت گرد ہلاک۔

آپریشن خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا ، ہلاک دہشت گرد علاقے میں کئی دہشت گردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھے

0

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن،مقامی کمانڈر سمیت تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک،

آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن بھارتی پراکسی دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، جن میں مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، دہشت گرد عدیل اور دہشت گرد وسیم شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.