پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کا آج کراچی سے آغاز
مارچ کا اختتام 23 ستمبر کا اسلام آباد میں ہو گا، دھرنا دیا جائے گا ، مارچ کے آغاز سے قبل حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کے پانچ ادوار کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکے،
اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے سپر ٹرین مارچ کا آغاز آج سے کراچی سے ہو رہا ہے ،
اس سے قبل پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے پانچ ادوار کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکے،
ٹرین مارچ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کریں گے کراچی سے روانہ ہو کر بذریعہ حیدر آباد، ٹنڈو آدم،نواب شاہ سے ہوتا ہوا توہڑی پہنچے گا جہاں جلسہ عام منعقد ہو گا،
روہڑی میں قیام کے بعد 21 ستمبر کو شالیمار ایکسپریس کے ذریعے یہ مارچ رات ملتان پہنچے گا ، 22 ستمبر کو مارچ کا قیام لاہور میں ہو گا جہاں امیر جماعت جلسہ عام سے خطاب کریں گے،
مارچ کی حتمی منزل اسلام آباد ہے جہاں 23 ستمبر کو مقامی، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے والے کارکن اس مارچ کا استقبال کریں گے،
اس قبل پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کراچی نے گورنر ہاؤس کے باہر 35 روزہ دھرنا دیا جو اب اختتام پذیر ہو گیا۔
کراچی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کراچی کینٹ سٹیشن سے تاریخی اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا،خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے قافلے آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان احتجاجی تحریک سے جڑ چکا ہے، گوجرانوالہ، مردان، حیدرآباد میں تاریخی جلسے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکمران لیوی اور سود کے حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے، ہماری تحریک پورے مافیا کے خلاف ہے، تحریک ایک دو دن کی بات نہیں، جدوجہد جاری رکھنی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کیلئے شوگر مافیا، آٹا مافیا، آئی پی پی مافیا اور بینکوں کا مافیا ملا ہوا ہے،